کمشنر راولپنڈی کے بعد ایک اور پلانٹڈ سٹوری آگئی ہے ،عظمی بخاری

 کمشنر راولپنڈی کے بعد ایک اور پلانٹڈ سٹوری آگئی ہے ،عظمی بخاری
کیپشن: After Commissioner Rawalpindi, another planted story has come, Uzmi Bukhari

ایک نیوز:ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ کمشنرراولپنڈی کےبعدایک اورپلانٹڈسٹوری آگئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق عظمیٰ بخاری کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ آخری دم تک کوشش کی گئی کے الیکشن کو روکا جائے،2012 میں بھی الیکشن کے خلاف پراپیگنڈہ کر کے کینٹینر پر چڑھ گئےاور ملک کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک کی بھی کوشش کی گئی، جب سے یہ تحریک فتنہ فساد پاکستان میں آئی ہے یہ حکومت میں ہوں تو بھی فتنہ کرتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ عمر ایوب ہوں یا گنڈا پور اپنی طرف سے پی ایم اور سی ایم بنے ہوئے ہیں، کمشنر راولپنڈی کے بعد ایک اور پلانٹڈ سٹوری آگئی ہے ،جو کسی کے کہنے پر پلانٹڈ سٹوری کریں کیا وہ صحافی ہو تے ہیں، کل جو سٹوری بنائی گئی وہ یہ ہے انارکلی میں بلٹ پیپر چھاپےجارہے تھے ۔
ن لیگی رہنماکاکہناتھاکہ بیلٹ پیپرز چھاپنے کی ضرورت ہی کیا ہے ہم تو پہلےہی دوبارہ گنتی کی درخواست دے چکے ہیں، کھلے عام دورازے کھول کر بیلٹ پیپرز کون چھاپ رہا ہے، آپ نے جب آپریشن کیا تو آپ کو کسی نے کچھ نہیں کہا آپ نے جو فوٹیج بنائی آپ نے سب سے پہلے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کو دی، اپنےچینل پر سٹوری نہیں لے کر گئے کسی اور کے پاس لے کر گئے تو ان لوگوں نے انکار کر دیا ۔
ترجمان ن لیگ کامزیدکہناتھاکہ یہ پلانٹ کی ہوئی سٹوری ہے آپ کو خود معلوم تھا کہ یہ پلانٹڈ ہے اس لیے آپ نے اپنے چینل پر نہیں دی ،اس معاملے پر جرم تو ہوا ہے آپ کو بہت محبت ہے ایک سیاسی جماعت سے میں اعتراض نہیں کرتی لیکن کم سے کم کچھ محبت اپنے ملک سے بھی کر لیں، ہمارے ملک کےصحافی کہاں ہیں کیوں کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، ملک میں جو عدم استحکام کی کوشش کی جا رہی ہے اس سے نقصان صرف سیاسی جماعتوں کو نہیں صحافت کو بھی ہو گا۔
عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ ہم کسی پرحملہ نہیں کرنا چاہتے ہم سب کو مل کر آگے چلنا ہے ،آپ سب ہمارے بازو ہیں ،انہوں نے ملک میں فساد پیدا کرنے اور الیکشن کو خراب کرنے کے لیے ایک جھوٹی کہانی بنائی ہے ۔ایف آئی اے سے درخواست ہے کہ ان ک خلاف کارروائی کی جائے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،کے پی کے میں الیکشن آپ جیتے وہ ٹھیک ہوا ہے پنجاب میں آپ نے کسی کو سانس نہیں لینے دینا ۔