کراچی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانیوالی پولیس ٹیم کیلئے انعام

کراچی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانیوالی پولیس ٹیم کیلئے انعام
کیپشن: کراچی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانیوالی پولیس ٹیم کیلئے انعام

ایک نیوز : کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانےوالی پولیس ٹیم کے لئےآئی جی سندھ کی طرف سے کیش ایوارڈ اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل قاسم حبیب کے لئے پانچ لاکھ روپے نقد انعام اور قائداعظم پولیس میڈل کی سفارش کی گئی ہے جبکہ آئی جی سندھ کی طرف سے دیگراہلکاروں کو کیش انعام،تعریفی اسناد اور CC-Iسے نوازا گیا۔ اس موقع سینٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ویسٹ بھی موجود تھے،آئی جی سندھ  نے کہا کہ   جرائم کے خلاف آج کے اس اقدام اور کامیاب کاوش سے سندھ پولیس کا مورال بلند ہوا ہے،دلیرانہ اقدام اٹھانے پر ایس ایس پی ملیر اور انکی ٹیم کی کارکردگی  لائق ستائش ہے۔