کراچی غیر ملکیوں پر حملوں کا مقدمہ کہاں درج ہوگا فیصلہ ہوگیا

کراچی غیر ملکیوں پر حملوں کا مقدمہ کہاں درج ہوگا فیصلہ ہوگیا
کیپشن: کراچی غیر ملکیوں پر حملوں کا مقدمہ کہاں درج ہوگا فیصلہ ہوگیا

ایک نیوز :کراچی کے حلاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب  غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملے کا  مقدمہ ایس ایچ او شرافی گوٹھ کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق  مقدمے میں قتل ،اقدام قتل ،انسداد دہشتگردی ، ایکسپلوزو ایکٹ اور دیگر دفعات شامل ہوں گی ، مقدمے میں ہلاک دہشتگرد،سہولت کار اور کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے سرغنہ کو نامزد کیا جائے گا، دہشتگردوں کے زیر استعمال موٹرسائیکل کا تاحال سراغ نہیں مل سکا ہے ، دہشتگردو ں کا حملہ ،پولیس اہلکاروں سے مقابلہ اور بی ڈی ایس کو ملنے والے تمام شواہد ایف آئی آر کے متن کا حصہ ہوں گے، مقدمہ کچھ دیر بعد تھانہ سی ٹی ڈی آپریشن میں درج کرلیا جائے گا ،حملے کی ذمہ داری تاحال کسی دہشتگرد گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ،  حملے میں کالعدم علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔