ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بادل برسیں گے 

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بادل برسیں گے 
کیپشن: Clouds will rain in most parts of the country today

ایک نیوز: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں آج بادل برسنے کی پیش گوئی کردی۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا گلگت بلتستان کشمیر پنجاب اور شمالی بلوچستان میں آندھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔ملک کے شمالی علاقہ جات میں پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔اسلام آباد میں آندھی اور بارش کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔

ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری متوقع،پنجاب کے اکثر اضلاع میں جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔مری اور گلیات،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ژالہ باری جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔