کراچی:غیرملکیوں کی گاڑی پرحملہ،2دہشتگردہلاک،1سیکیورٹی گارڈشہید

کراچی:غیرملکیوں کی گاڑی پرحملہ،2دہشتگردہلاک،3افرادزخمی
کیپشن: Karachi: Attack on foreigners' car, 2 terrorists killed, 3 people injured

ایک نیوز:کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پرحملہ،مقابلےمیں دودہشتگردہلاک اورایک سیکیورٹی گارڈشہیدہوگیاجبکہ دو افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےلانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیرملکیوں کی گاڑی پرخودکش دھماکےکےبعدفائرنگ ہوئی۔

ریسکیوذرائع کےمطابق دھماکاہونےسے دو سیکورٹی گارڈاورایک راہگیر  زخمی ہوا۔ زخمی افرادکی شناخت 45 سالہ نور محمد، 45 سالہ لنگر خان اور25 سالہ سلمان صادق کےناموں سےہوئی۔بعدمیں ایک سیکیورٹی گارڈشہیدہوگیا۔
پولیس حکام کےمطابق حملہ خودکش تھا، گاڑی میں جاپانی باشندے سوار تھے، موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں نے خودکش حملہ کیا،ایک حملہ آورخودکش دھماکےسےماراگیاجبکہ دوسراسیکیورٹی گارڈکی فائرنگ سےہلاک ہوگیا،جائے وقوعہ سے ایک ایس ایم جی اور ایک بیگ ملا ہے،بیگ سے دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔پولیس اور رینجرز کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔