خیبرپختونخوا کی خاتون پولیس افسر کے لیے عالمی ایوارڈ

خیبرپختونخوا کی خاتون پولیس افسر کے لیے عالمی ایوارڈ
کیپشن: Global award for female police officer of Khyber Pakhtunkhwa

ایک نیوز: خیبرپختونخوا کی خاتون پولیس افسر سونیا شمروز نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ 

سونیا شمروز کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں منعقدہ  انٹرنیشنل  ویمن ان پولیسنگ کانفرنس 2023 میں  پولیس آفیسر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔سونیا شمروز ڈی پی بٹگرام  اور ڈی پی او چترال  کے عہدوں پر فرائض انجام دے چکی ہیں۔

چترال میں  تعیناتی کے دوران انہوں نے خواتین پر تشدد کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کی تھی جس کے لیے انہیں عالمی سطح پر سراہا گیا  تھا۔