پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں خصوصی ننھے مہمان کی آمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں خصوصی ننھے مہمان کی آمد
کیپشن: Arrival of a special little guest in the camp of Pakistan Cricket Team

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر ہے۔ جہاں ان کی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ سڈنی میں کھیلا جانا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں خصوصی ننھے مہمان کی آمد کا بتایا گیا ہے۔ 

پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آنجہانی اینڈریو سائمنڈز کے ننھے بیٹے ول سائمنڈز نے آج پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کا دورہ کیا اور ایک اچھا وقت کرکٹرز کے ساتھ گزارا۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔