جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین آدمی ، ایلون مسک پیچھے رہ گئے

جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین آدمی ، ایلون مسک پیچھے رہ گئے
کیپشن: Jeff Bezos topples Elon Musk to reclaim title of world’s richest man

ایک نیوز :ایمازون کے بانی جیف بیزوز نے دولت میں ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو پیچھے چھوڑدیااور دنیا  امیر ترین آدمی بن گئے ۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اپنی دولت میں 23 ارب ڈالر کے اضافے کے بعد ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں جس کے بعد ان کی مجموعی دولت 200 ارب ڈالر ہےجبکہ  اسپیس ایکس  اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے سربراہ  ایلون مسک کو سال 2024 میں 31 ارب ڈالر کا نقصان ہوا لیکن وہ 198 ارب ڈالر کی  دولت کے ساتھ اب دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔ 

امیزون کے شیئر زکی قیمت میں اس سال 18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ، جبکہ ٹیسلا کے شیئرز کی  قیمت میں 24 فیصد کمی آئی ۔اس ماہ کے شروع میں ایمیزون کے 8.5 بلین ڈالر کے حصص فروخت کرنے کے باوجودبیزوس 9.56 فیصد حصص کے ساتھ ای کامرس کمپنی میں سب سے بڑا شیئر ہولڈر ہے۔

 ایکس اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک  مئی 2023میں  برنارڈ آرناولٹ ( جو اب 197 بلین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں)کوپیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے سب سے امیر آدمی بن گئے تھے ۔

 بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس مطابق امیر ترین افراد کی فہرست میں لوئی ویٹون کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ 197 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، اس فہرست میں چوتھے نمبر پر 179 ارب ڈالر کی دولت رکھنے والے بانی فیس بک مارک زکربرگ جب کہ مائیکرو سافٹ کی بانی بل گیٹس 150 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔بھارتی ارب پتی مکیش امبانی 115 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ فہرست میں گیارہویں نمبر پر ہیں۔