پاکستانی بولڈاداکارہ مائرہ خان نے ٹرولنگ سے متعلق خاموشی توڑ دی

پاکستانی بولڈاداکارہ مائرہ خان نے ٹرولنگ سے متعلق خاموشی توڑ دی
کیپشن: پاکستانی بولڈاداکارہ مائرہ خان نے ٹرولنگ سے متعلق خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک: پاکستان شوبزانڈسٹری کی بولڈ اداکارہ مائرہ خان نےاپنے لباس سے متعلق سوشل میڈیا ٹرولنگ سے متعلق خاموشی توڑ دی۔
 شوبزانڈسٹری کی بولڈ اداکارہ مائرہ خان کاپوڈکاسٹ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اکثر وبیشتر ملبوسات کے سبب ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے۔ ’یہی پاکستانی مجھے مغربی لباس زیب تن کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنائیں گے اور مشرقی لباس پر بھی انہیں مجھ سے مسئلہ ہوگا‘۔
شوبز اداکاراؤں سے متعلق مائرہ خان نے کہا کہ ’لوگ نہیں جانتے کہ اداکارہ کے لئے یہ کتنا مشکل ہے، ایک اداکارہ اپنی فیملی کے لیے کماتی ہے‘۔ ’ہوسکتا ہے کہ کوئی اداکارہ حجاب پہننا چاہتی ہو لیکن جس دن وہ حجاب پہننا شروع کرے گی تو وہ شوبز میں کام نہیں کر پائے گی‘۔
مائرہ خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں،اداکاری کے علاوہ انہوں نے ماڈلنگ بھی کی ہے۔