روہت شرما نے بلے بازی کے بعد بولنگ بھی شروع کردی، ویڈیو وائرل

روہت شرما نے بلے بازی کے بعد بولنگ بھی شروع کردی، ویڈیو وائرل
کیپشن: روہت شرما نے بلے بازی کے بعد بولنگ بھی شروع کردی، ویڈیو وائرل

ایک نیوز : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بلے بازی کے بعد اب بولنگ بھی شروع کردی ۔

انٹرنیٹ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں روہت شرما کو بلے بازی کے بجائے بولنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

روہت شرما نے پریکٹس کے دوران اسپن بولنگ کی اور وہ اپنی گھومتی گیندوں سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں کو پریشان بھی کرتے رہے۔


بولنگ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شائقین کرکٹ نے نہ صرف حیرانی کا اظہار کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ اب روہت کو بلے بازی کے ساتھ بولنگ کے میدان میں بھی اترنا چاہیے۔