شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکاآپریشن،8دہشتگردجہنم واصل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکاآپریشن،8دہشتگردجہنم واصل
کیپشن: Operation of security forces in North Waziristan, 8 terrorists were killed

ایک نیوز:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزنےانٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا،فائرنگ کےتبادلےمیں آٹھ دہشتگرہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق سیکیورٹی فورسزنےخفیہ اطلاع پرشمالی وزیرستان میں آپریشن کیا، آپریشن ملک دشمن عناصر کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا،آپریشن کےدوران سیکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں میں شدیدفائرنگ کاتبادلہ ہوا،جس میں آٹھ دہشتگردمارےگئے۔

آئی ایس پی آرکےمطابق ہلاک دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گردکمانڈرصحراعرف جانان شامل ہے،یہ دہشت گردمیرعلی حملےمیں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردقانون نافذکرنےوالےاداروں کوبھی مطلوب تھے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق علاقےمیں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسزدہشت گردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہے۔