اللہ کا شکر  آج کا دن بڑی تباہی کے بغیر گزر گیا، صدر عارف علوی

اللہ کا شکر  آج کا دن بڑی تباہی کے بغیر گزر گیا، صدر عارف علوی
کیپشن: Thank God today passed without major disaster, President Arif Alvi

 ایک نیوز : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے اللہ کا شکر پاکستان میں آج کا دن بڑی تباہی کے بغیر گزر گیا۔

صدر عارف علوی کاٹویٹ میں کہنا تھا  کہ وقت کی ضرورت ہے تمام سیاستدان یکجا ہوں، سیاست دان انتخابات کا رخ اختیار کریں، یہ ہمارا وطن ہے اس کی خاطر امن اور سلامتی کو لبیک کہیں۔

واضح رہے کہ  عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر حالات کشیدہ ہوگئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے شدید پتھراؤ کے بعد پولیس کیجانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کردیا گیا۔  عمران خان آج توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس پہنچے ہیں۔ پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کے تحت جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کے علاوہ غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع کیا گیا تھا۔ تاہم اب جب عمران خان پیشی کیلئے پہنچے تو ان کے ساتھ کافی تعداد میں کارکن بھی پہنچ گئے۔ جنہیں پولیس کی جانب سے اندر جانے سے روکا گیا۔