جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے شادی کرلی

جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے شادی کرلی

ایک نیوز نیوز: جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے لاس ویگاس میں شادی کی۔

تفصیلات کے مطابق جینیفرلوپیز نے اتوار کو اپنی شادی کا اعلان اپنے مداحوں کے لیے اپنے نیوز لیٹر آن دی جے لو میں “ہم نے کیا” کے عنوان کے ساتھ کیااور تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں۔نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی کو “اب تک کی سب سے بہترین رات” قرار دیا .دونوں سفید لباس میں ملبوس تھے۔ جینیفر لوپیز نے ابتدائی طور پر اسی نیوز لیٹر پر اپریل میں اپنی منگنی کو عام کیا۔
افلیک اور جینیفر، ایک گلیمرس جوڑی جسے بڑے پیمانے پر “بینیفر” کہا جاتا ہے، تقریباً 20 سال بعد پچھلے سال ایک ساتھ واپس آئے۔ رواں سال اپریل میں ان کی منگنی ہوئی۔
2002 میں افلیک نے لوپیز کو 6.1 کیرٹ کے گلابی ہیرے کی منگنی کی انگوٹھی دی، لیکن انہوں نے اچانک 2003 میں اپنی شادی منسوخ کر دی اور چند ماہ بعد الگ ہو گئے۔اس جوڑے نے لاس ویگاس کے لٹل وائٹ ویڈنگ چیپل میں شادی کی، جو کہ اپنی محبت کی سرنگ کے لیے مشہور ہے۔