ہم نے 180سیٹیں جیتیں ،فارم 45کے مطابق نتائج جاری کئے جائیں ، بیرسٹر گوہر

ہم نے 180سیٹیں جیتیں ،فارم 45کے مطابق نتائج جاری کئے جائیں ، بیرسٹر گوہر
کیپشن: ہم نے 180سیٹیں جیتیں ،فارم 45کے مطابق نتائج جاری کئے جائیں ، بیرسٹر گوہر

ایک نیوز :پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہرنے کہا کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 180 نشستیں جیتی ہیں،فارم 45کے مطابق نتائج جاری کئے جائیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد حکومت کی تشکیل پہ بات ہوتی ہے مگر بد قسمتی سے ابھی تک الیکشن کمیشن نے نتائج جاری نہیں کیے، پی ٹی آئی نے بر وقت اور آئین کے مطابق فری اینڈ فئیر الیکشنز کے لیے بہت کام کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہماری خیبر پختونخوا میں 42 سیٹیں ہیں، پنجاب میں ہماری 50 کے قریب سیٹیں ہیں، ووٹ پر امن طریقے سے ہوئے، تمام پارٹیوں کو فارم 45 ملا، فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کو ریلیوں اور ورکرز کنوشن کی اجازت نہیں دی گئی، ہمیں انتخابی نشان بلا ملا اور نہ انتخابی مہم چلانے دی گئی، ہمارے ورکرز اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیےگئے،پی ٹی آئی کو آؤٹ کرنے کی کوشش کی گئی، ہمیں پنجاب میں جیتی ہوئیں 50 نشستیں نہیں دی گئی ہیں، پنجاب میں ہماری اکثریت کو کم کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی نے جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کی کوشش کی ہے، عوام 8 فروری کو بڑی تعداد میں نکلے اور پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔

سابق کمشر راولپنڈی کے انتخابات میں میبنہ دھاندلی کے حوالے سے بیان پر بیرسٹر گوہر نے مؤقف دیا کہ سابق کشمنر راولپنڈی نے اپنے ضمیر کی آواز پر فیصلہ کیا ہے، یہ ہمارے مؤقف کی تائید ہے، پی ٹی آئی اس معاملے کے انکوائری کا مطالبہ کرتی ہے، جو رپورٹ ہو پھر وہ عوام کے سامنے لائی جائے۔

پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب نے دعوی کیا کہ مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کرسی بانی پی ٹی آئی کی امانت ، میں قومی اسمبلی میں وزارت عظمٰی کا الیکشن لڑوں گا۔

عمر ایوب نے بتایا کہ ہم پر پولیس گردی کی گئی، ہمیں دیوار سے لگایاگیا، نگران حکومت نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا، پولیس مختلف مقدمات میں ہمارے لوگوں کو اٹھا رہی ہے، آج بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کو لاپتا کیا جارہا ہے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی سیٹوں پر پی ٹی آئی کو کامیاب قرار دیا جائے، مزید کہا کہ ہمارے 180 امیدواروں کو کامیاب قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔