پاک نیو زی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز :قومی اسکواڈ میں کون کون شامل ؟؟

پاک نیو زی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز :قومی اسکواڈ میں کون کون شامل ؟؟
کیپشن: پاک نیو زی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز :قومی اسکواڈ میں کون کون شامل ؟؟

ایک نیوز :پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریزکیلئے قومی سلیکشن کمیٹی نےٹیم کی تشکیل کے لیے مشاورت مکمل کرلی، چیف سلیکٹر وہاب ریاض کل ٹیم کا اعلان کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے 17 رکنی سکواڈ منظوری کے لیے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکا اشرف کو بھجوا دیا ۔ چئیرمین ذکا اشرف کی منظوری کے بعد کل ٹیم کا اعلان کیا جائے گا ،شاداب خان کو فٹنس مسائل کے باعث کیویز کے خلاف سیریز میں آرام کروایا جائے گا۔ شاداب خان کی جگہ عثمان قادر اور اسامہ میر میں سے کسی کو موقع دیا جائے گا۔فاسٹ باولر حارث روف کیویز کے خلاف قومی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔  کینگروز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں چھ وکٹیں لینے والے عامر جمال کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں بھی شامل جائے گا۔- فاسٹ باؤلر زمان خان،آصف آفریدی بھی کیویز کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شامل ہوں گے۔ 

 بلے باز بابر اعظم ،وکٹ کیپر محمد رضوان، افتخار احمد بھی ٹیم میں شامل ہوں گے ۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور صاحبزادہ فرحان میں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کرنے کی تجویز ہے ۔ ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات زیادہ ہیں۔