پرتھ ٹیسٹ:سلو اووریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ

قومی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر بھاری جرمانہ عائد
کیپشن: قومی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر بھاری جرمانہ عائد

ویب ڈیسک :پاک آسٹریلیا پرتھ ٹیسٹ سیریز میں آئی سی سی نے سلو اوورز پر پاکستان کو میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کےمطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے دو پوائنٹس کی کٹوتی بھی کردی گئی۔ آئی سی سی ترجمان کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے مقررہ وقت میں اوورز پورے نہ کرنے کی غلطی بھی تسلیم کرلی۔شان مسعود نے دس فیصد جرمانہ اور دو پوائنٹس کی کٹوتی کی سزا بھی قبول کرلی۔