وفاقی حکومت کا جے آئی ٹی پر اعتراض بلاجواز ہےعمرسرفراز چیمہ

 وفاقی حکومت کا جے آئی ٹی پر اعتراض بلاجواز ہےعمرسرفراز چیمہ
کیپشن: The federal government's objection to the JIT is unjustified, Umar Sarfaraz Cheema

ایک نیوز نیوز:مشیربرائے داخلہ پنجاب عمرسرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے واقعہ پر جے آئی ٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔

عمرسرفراز چیمہ کا کہنلا تھا کہ وفاقی حکومت نے عمران خان پرحملہ کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی پربلاجواز اعتراض اٹھائے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ جے آئی ٹی کے ممبران پیشہ وارانہ طریقے سے معاملے کو دیکھیں گے۔تحقیقات میں جو بھی حقائق آئیں گے وہ قوم کے سامنے لائیں گے۔پنجاب حکومت کی توجہ عوامی مسائل اور حل پر ہے لیکن وفاقی جتھہ انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔وفاق کے پاس معاملات کو الجھانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ  وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا کہ جےآئی ٹی میں شامل پولیس افسرغلام محمود ڈوگر نے ماضی میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کی خلاف ورزی کی تھی اس لیے وفاقی حکومت انہیں جے آئی ٹی میں قبول نہیں کرےگی۔وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی میں قانونی خامیوں پر اعتراضات اٹھائے۔دوسری جانب پنجاب حکومت کو بھیجے گئے مراسلے میں وزارت داخلہ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 19 (1) کے تحت جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے خفیہ ایجنسی سمیت کسی بھی دوسرے تحقیقاتی ایجنسی کے افسر کا شامل ہونا لازمی ہے۔