آج موسم کیسا رہے گا ؟؟

آج موسم کیسا رہے گا ؟؟
کیپشن: آج موسم کیسا رہے گا ؟؟

ایک نیوز :ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی/وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں بھی موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ گزشتہ روز کم سےکم درجہ حرارت کالام میں منفی 06، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔