قائداعظم یونیورسٹی کی طلباء تنظیموں میں تصادم ، 8 طالب علم گرفتار

قائداعظم یونیورسٹی کی طلباء تنظیموں میں تصادم ، 8 طالب علم گرفتار

ایک نیوز: قائد اعظم یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں میں تصادم کا ہو ا جس میں  8 طالب علموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سیکرٹریٹ پولیس کا قائد اعظم یونیورسٹی پر چھاپہ مارا جس میں پختون سٹوڈنٹ کے 8 طالب علم گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ پولیس کا کہناہے کہ ذیشان خٹک سمیت 8 طلباء کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان طلباء کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔ گرفتار طلباء نے بلوچ کونسل کے طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی میں 2طلبا تنظمیوں کے مابین تصادم میں16طالب علم زخمی ہوئے تھے ۔انتظامیہ نے یونیورسٹی بھی غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی تھی ج۔یونیورسٹی انتظامیہ نے  ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلبا و طالبات کو ہاسٹل فوری طور پر خالی کرنے کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔حالات کشیدہ ہونے پرایف سی کے دستے بھی یونیورسٹی پہنچ  گئے تھے۔رینجرز اہلکاروں کو ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے الرٹ کردیاگیاتھا۔ تھانہ سیکرٹریٹ  پولیس مشتعل طلبا کو قابو کرنے میں ناکام رہی  تھی۔ انتظامیہ نے طلبا کو کنٹرول کرنے کے لیے تھانہ کوہسار سے اضافی نفری طلب کر لی تھی۔