غزہ: النصر اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی منقطع،5مریض دم توڑ گئے

غزہ: النصر اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی منقطع،5مریض دم توڑ گئے
کیپشن: غزہ: النصر اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی منقطع،5مریض دم توڑ گئے

ویب ڈیسک،غزہ کے النصر ہسپتال میں آکسیجن کی سپلائی منقطع ہونے پر 5مریض جاں بحق ہو گئے۔
اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ کے آخری بڑے اسپتال پر اسرائیلی شہریوں کے قید ہونے کا جواز بنا کر دھاوا بول دیا۔ یہ حملہ فوج کی جانب سے غزہ کے النصر اسپتال میں پناہ لینے والے ہزاروں بےگھر افراد کو نکالنے کی کوشش کرنے کے بعد کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملے کی وجہ سے آکسیجن کی سپلائی منقطع ہوجانے سے غزہ کے مرکزی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج 5 مریض انتقال کرگئے۔
پچھلے کچھ ہفتوں میں حماس کے خلاف اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کو نشانہ بنایا ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ قابل اعتماد انٹیلی جنس کے مطابق حماس نے قیدیوں کو اسپتال میں رکھا ہے اور بقیہ قیدی شاید اب بھی اسپتال میں موجود ہیں۔