انتخابی مہم : بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے اکاؤنٹس منجمد

انتخابی مہم : بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے اکاؤنٹس منجمد
کیپشن: انتخابی مہم : بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے اکاؤنٹس منجمد

ایک نیوز:انتخابات سے قبل بھارتی اپوزیشن پارٹی کے اکاؤنٹس منجمد مودی سرکار اپوزیشن جماعتوں کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ،مودی سرکار کی جانب سے بھارتی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگرس کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  کانگریس پارٹی نے دعویٰ کیا کہ انکے چار بینک اکاؤنٹس کو منجمد کیا گیا، یہ ہندوستانی جمہوریت کے لیے افسوسناک دن کی علامت ہے، کانگریس لیڈر ملک ارجن کھارگے نے کہا کہ مودی کی حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے سیاسی دشمنوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے، بھارتی تجزیہ کار وں کے مطابق پارٹی کے خلاف کارروائی کا مقصد انتخابات سے پہلے اسے پس پشت ڈالنا ہے، قومی انتخابات کے اعلان سے قبل اہم اپوزیشن پارٹی کے اکاؤنٹس کو منجمد کرنا جمہوریت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔

 کانگریس ترجمان نے کہاکہ  مجھے لگتا ہے کہ مودی سرکار ایک پارٹی سسٹم کی طرف جانا چاہتی ہے، اس فیصلے کے خلاف ہم عدالت میں اپیل کر رہے ہیں اور عوامی احتجاج بھی کریں گے،  اکائونٹس منجمد کرنے سے پارٹی کا معاشی نظام درہم برہم ہو گیا ہے،  مودی حکومت کی جانب سے ان الزامات پر ابھی تک کوئی رد عمل نہیں آیا۔