سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اجلاس :پی ایس ایل کی سیکورٹی کا جائزہ

سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اجلاس :پی ایس ایل کی سیکورٹی کا جائزہ
کیپشن: سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اجلاس :پی ایس ایل کی سیکورٹی کا جائزہ

ایک نیوز :سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں پاکستان سپر لیگ سیزن 9کے میچوں کے پُرامن انعقاد کیلئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق  اجلاس میں زیر ِالتواء مقدمات پر پیش رفت کابھی جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ  زیر ِ التواء  بجلی چوری، خاموش ملزمان،اور زیر ِ تفتیش مقدمات کو جلدیکسو کیا جائے، اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے مربوط کریک ڈاؤن کیا جائے،  لاہورپولیس پی ایس ایل میچوں کے جامع سیکورٹی پلان پرعمل پیرا ہے۔

اجلاس میں سی سی پی او کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ  صوبائی دارالحکومت میں پی ایس ایل سیزن 9 کے تحت9 میچز کھیلنے جائیں گے، 7ہزار سے زائد افسران واہلکاران پی ایس ایل میچوں کی ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں،لاہور پولیس ملکی و غیرملکی کرکٹرزاور شائقین کوفول پروف سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پرامن اور محفوظ ماحول میں میچوں کا انعقادیقینی بنایا جائے گا،  پی ایس ایل میچز کے دوران شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی،  سی سی پی او کی متعلقہ افسران کو پاکستان سپورٹس بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت۔  کرکٹ سٹیڈیم، کھلاڑیوں کی رہائش اور روٹس کے سکیورٹی پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، سٹیڈیم میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی اور خواتین شرکاء کی چیکنگ بذریعہ لیڈیز پولیس عمل میں لائی جائے گی۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے  میچوں کے دوران ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی  ہے۔ لاء اینڈآرڈر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیف سٹی اتھارٹی و دیگر کنٹرول رومز کے ذریعے موثر مانیٹرنگ کی جائے گی، میچز کے دوران ڈولفن فورس، سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں موثر پٹرولنگ کریں گی، سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور حالات پر مسلسل نظر رکھیں،  اجلاس میں ڈی آئی جی(آپریشنز)علی ناصر رضوی،ڈی آئی جی(انویسٹی گیشن)عمران کشور،ایس ایس پی(آپریشنز)سیدعلی رضا، ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر، ایس ایس پی (انویسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری، ایس پی سیکورٹی اور ڈویژنل ایس پیز کی شرکت۔