چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کردیا

چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کردیا
کیپشن: چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کردیا

ویب ڈیسک :چین  نے صوبہ ہینان میں وینچانگ خلائی جہاز لانچ سائٹ سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یاؤگان۔41 لانچ کر دیا ہے۔

چینی خبررساں ادارے ٹی وی سی جی ٹی این کے مطابق چین نے صوبہ ہینان میں گزشتہ رات 9 بجکر 41 منٹ پر وینچانگ خلائی جہاز لانچ سائٹ سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یاؤگان۔41 کامیابی سے مدار میں بھیج دیا ہے۔

اس سیٹلائٹ کو زمینی سروے، فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ، ماحولیاتی انتظام، موسمیاتی انتباہ، پیشن گوئی، جامع آفات سے بچاؤ اور کمی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

لانچ لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹوں کا 502 واں مشن تھا۔