قومی اسمبلی میں ن لیگ کی نشستوں میں اضافہ

قومی اسمبلی میں ن لیگ نشتستوں میں اضافہ
کیپشن: قومی اسمبلی میں ن لیگ نشتستوں میں اضافہ

ایک نیوز : قومی اسمبلی میں ن لیگ کی نشستوں میں ایک اوراضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشست پر ن لیگ کی رابعیہ نسیم فاروقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،ن لیگ قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ خواتین کی مخصوص نشستیں رکھنے والی پارٹی بن گئی ،یہ نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 224 اور الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔