وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے ٹویٹ کیا ہے کہ عمرشریف جلد امریکہ روانہ ہوں گے۔ ان کے اہلخانہ نے اس تمام پراسس میں تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شہبازگل نے لکھا کہ وزیراعظم صاحب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔
Update: عمر شریف صاحب اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں۔ اب وہ جلد اپنے علاج کے لئے امریکہ روانہ ہوں گے۔ ان کے اہلخانہ نے اس تمام پراسس میں تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم صاحب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 16, 2021
واضح رہے کہ عمرشریف کی کچھ دن قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے سلسلے میں مدد طلب کی تھی۔ عمر شریف نے بہتر علاج کے لیے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے اور اگر فوری طور پر امریکا نہ بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہو گا۔