زارا نور اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

زارا نور اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش
کیپشن: زارا نور اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ویب ڈیسک: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی اسد صدیقی اور زارا نور عباس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
زارا اور اسد نے سوشل میڈیا پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش کی خبر سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔
زارا اور اسد نے اپنی نومولود بیٹی کا نام نورِ جہاں صدیقی رکھا ہے۔انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ دعاؤں میں یاد رکھیں۔
واضح رہے کہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی 2017 میں ہوئی تھی۔