شاہین شاہ کی کپتانی کیلئے لابنگ  شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے

شاہین شاہ کی کپتانی کیلئے لابنگ  شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئےشاہین شاہ کی کپتانی کیلئے لابنگ  شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے
کیپشن: شاہین شاہ کی کپتانی کیلئے لابنگ  شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے

ویب ڈیسک: سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کی بطور ٹی ٹوئنٹی کپتان تقرری پر اپنا ردعمل دے دیا۔
تفصیلات  کےمطابق شاہد آفریدی نے کہا کہ قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے کبھی شاہین کو کپتان بنانے کیلئے سپورٹ اور لابنگ نہیں کی۔ میں نے بابراعظم کو کپتان برقرار رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے میرے خلاف لابنگ کی باتیں کیں جس پر حیرانی اور افسوس ہوا، میں ان چیزوں میں ملوث ہوں نہ مجھے ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ سب کرنا ہوتا تو کبھی چیئرمین کیخلاف باتیں نہ کرتا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ میں وائٹ بال میں ہمیشہ محمد رضوان کو کپتان بنانے کے حق میں رہا ہوں کیونکہ وہ لڑکوں کو ساتھ لیکر چلنا جانتا ہے۔ میں شاہین کو کپتانی سے دور رکھنا چاہتا تھا۔
یاد رہے کہ بابراعظم نے گزشتہ روز تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے کچھ ہی دیر بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی کیلئے شاہین آفریدی اور ٹیسٹ ٹیم کیلئے شان مسعود کو کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔