سائفراورتوشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی کااسلام آباد ہائیکورٹ سےرجوع

سائفراورتوشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی کااسلام آباد ہائیکورٹ سےرجوع
کیپشن: Cipher and Toshakhana case: PTI founder's reference to Islamabad High Court

ایک نیوز:سائفراورتوشہ خانہ کیس کےخلاف بانی پی ٹی آئی نےاسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق دونوں کیسوں میں اسلام آبادہائی کورٹ میں اپیلیں دائرکردی گئی ہیں۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 جنوری کو سزا سنائی جبکہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی  کو توشہ خانہ کیس میں 31جنوری کو سزا سنائی تھی۔
 بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں دس سال جبکہ توشہ خانہ کیس میں14 سال کی سزا سنائی گئی تھی ۔
واضح رہےکہ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے اپیلیں دائر کرنے کی تصدیق کر دی ۔