پولیس سےبچنےکیلئے شاندانہ اورآفریدی 6 گھنٹےسےعدالت موجود

پولیس سےبچنےکیلئے شاندانہ اورآفریدی 6 گھنٹےسےعدالت موجود
کیپشن: پولیس سےبچنےکیلئے شاندانہ اورآفریدی 6 گھنٹےسےعدالت موجود

ایک نیوز:شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کا تھری ایم پی او کے آرڈر معطل کرنے اور رہائی کا معاملہ،دونوں رہنما تاحال اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار پیچھلے 6 گھنٹے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود ہیں،شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار ہائیکورٹ کے تحریری حکمنامہ کے منتظر ہیں، شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار سماعت کے بعد سے تاحال پولیس کنٹرول روم میں موجود ہیں۔

عدالتی احکامات پر شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو صبح 9:30 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ لایا گیا تھا،شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار فیملی کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پولیس کنٹرول روم میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے عدالت کے باہر آتے ہی شہریار آفریدی کو دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی جس کے بعد  ایڈوکیٹ شیر افضل مروت دوبارہ بابر ستار کی عدالت میں چلے گئے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار خان کیخلاف 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کے آرڈرز معطل کردیئے اور دونوں رہنماؤں کو اسلام آباد سے باہرجانے سے روک دیا،عدالت نےریمارکس دیئے کہ شہریار آفریدی اپنے اسلام آباد کے گھر میں رہیں گے،شہریار آفریدی کو کچھ ہوا تو ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد ذمہ دارہونگے۔