لاہور کے اہم ترین چوک میں انڈر پاس اور فلائی اوور کی منظوری

لاہور کے اہم ترین چوک میں انڈر پاس اور فلائی اوور کی منظوری
کیپشن: لاہور کے اہم ترین چوک میں انڈر پاس اور فلائی اوور کی منظوری

 ایک نیوز نیوز: ایل ڈی اے بورڈ نے گورننگ باڈی کے اجلاس میں اکبر چوک لاہور میں فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے بورڈ نے گورننگ باڈی کے اجلاس میں اکبر چوک لاہور میں فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

یادرہے لاہور کے دو حصوں کو ملانے والی اس اہم ترین شاہراہ پر اکبر چوک کے مقام پر  رش کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک بلاک رہتی ہے اور شہریوں کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے جس پر شہریوں کی پریشانی مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلی پنجاب اور سینئر وزیراسلم اقبال کے احکامات پر ایل ڈی اے اکبر چوک پر فلائی اوور اور انڈر پاس تعمیر کرنیکی منظوری دیدی ہے۔