اداکارہ صبا قمر کے گھر صف ماتم بچھ گئی

 صبا قمر کے بھائی کا آج صبح انتقال ہوگیا ہے۔\'
کیپشن: صبا قمر کے بھائی کا آج صبح انتقال ہوگیا ہے۔'

ایک نیوز نیوز: پاکستان سمیت بالی وڈ میں اپنی اداکاری سے نام کمانے والی مشہور اداکارہ صبر قمر  کے بھائی انتقال کر گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صبا قمر نے بھائی کے انتقال کی افسوسناک  خبر کی اطلاع مداحوں کو اپنے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے دی۔ اداکارہ  نے  انسٹاگرام پر اسٹور ی شیئر  کرتے ہوئے  'انا اللہ وانا الیہ راجعون' لکھا  اور  اداکارہ نے اپنے بھائی  کے لیے  مُنا لکھا۔

اس  تصدیق صبا قمر کی منیجر مشل چیمہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔  مشل  چیمہ نے اپنی  انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا کہ 'مجھے حیرت میں مبتلا کردینے والی خبر ملی ہے کہ صبا قمر کے بھائی کا آج صبح انتقال ہوگیا ہے۔'

 انہوں نے مداحوں سے گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ ' سب مرنے والے کیلئے دعائے مغفرت کریں، اللہ  تعالیٰ  مرحوم کے جنت میں درجات بلند فرمائے اور اس نقصان پر اللہ  ان کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔'