عالمی کمپنیوں کا ایل این جی دینے سےانکار،گیس بحران بڑھنے کاخدشہ

عالمی کمپنیوں کا ایل این جی دینے سےانکار،گیس بحران بڑھنے کاخدشہ
کیپشن: Refusal of global companies to provide LNG, fear of increasing gas crisis

 ایک نیوز نیوز: پاکستان 72 ایل این جی کارگوز خریدنا چاہتا ہے لیکن ابھی تک ایک بھی بڈ نہیں آئی۔عالمی کمپنیوں کو پاکستان کو ایل این جی دینے میں کوئی دلچسپی نہیں۔
  سردیوں میں گیس کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ بے تحاشہ ایل این جی خرید رہا ہے۔ اس لیے عالمی کمپنیاں پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کے لیے بڈنگ نہیں کر رہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان 72 ایل این جی کارگوز خریدنا چاہتا ہے لیکن ابھی تک ایک بھی بڈ نہیں آئی۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اکتوبر میں 2028 تک 72 ایل این جی کارگوز کے لیے بڈز مانگی تھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی موسم سرما میں عوام کو شدید گیس بحران کاسامنا کرناپڑاتھا۔عوام ایل پی جی سلنڈراستعمال کرنےپرمجبور تھے۔دوسری جانب گیس کی کمی کے باعث ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے کے خدشات بھی بڑھ گئے۔