ایک نیوز نیوز: لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد انہیں کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے دوست مزاری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ اینٹی کرپشن کورٹ نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا، اینٹی کرپشن نے دوست مزاری کو اراضی پر قبضے کے الزام میں 29 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔دوست مزاری 5 دن جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کی تحویل میں رہے، مجسٹریٹ نے 4 نومبر کو دوست مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔ ضمانت منظور ہونے کے بعد دوست مزاری کو رہاکردیا گیا۔