کمیشن خور مافیا ہمیشہ این آر او لے لیتا، جیلیں صرف غریبوں کیلئے ہیں: شیخ رشید

کمیشن خور مافیا ہمیشہ این آر او لے لیتا، جیلیں صرف غریبوں کیلئے ہیں: شیخ رشید
کیپشن: کمیشن خور مافیا ہمیشہ این آر او لے لیتا، جیلیں صرف غریبوں کیلئے ہیں: شیخ رشید

ایک نیوز نیوز: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کمیشن خورمافیا ہمیشہ این آر او لے لیتا ہے، جیلیں صرف غریبوں کے لئے بنی ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑا چہرہ ہوتا ہے، لوگ چہرے دیکھتے ہیں، کیس نہیں،عوامی حمایت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ جہاں ہر چیزبکتی ہو، وہاں قوم نہیں بنتی، 50 کروڑ سے کم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے، یہ مٹھائی بھی اپنے گھرمیں بانٹتے ہیں۔