سمیرا ملک نے ٹکٹ نہ ملنے پرمسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرلی

 سمیرا ملک نے ٹکٹ نہ ملنے پرمسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرلی
کیپشن: سمیرا ملک نے ٹکٹ نہ ملنے پرمسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرلی

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا اللہ کو اپنا استعفیٰ ارسال کردیا ۔ ذرائع کے مطابق سمیرا ملک نے ن لیگ سے خواتین کی مخصوص نشست کا ٹکٹ مانگا تھا اور ٹکٹ نہ ملنے پر آج سمیرا ملک نے اپنا استعفیٰ رانا ثنا اللہ کو بھیج دیا ہے۔ سمیرا ملک کے ترجمان سمیع الحق اعوان نےکہا ہےکہ پارٹی نے نظر انداز کیا، اب سمیرا ملک الیکشن میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریں گی۔