ایران کے آخری بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی پوتی کی امریکی شہری سے منگنی

 ایران کے آخری بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی پوتی کی امریکی شہری سے منگنی

ایک نیوز: ایران کے سابق اور آخری بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی پوتی شہزادی ایمان پہلوی نے امریکی شہری سے منگنی کرلی ہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق 29 سالہ شہزادی ایمان پہلوی کی منگنی امریکی ادارے میں کام کرنے والے ساتھی بریڈلی شرمین سے ہوئی ہے۔ ایمان پہلوی اور بریڈلی شرمین میں تین برس سے گہری دوستی تھی، شہزادی کی منگنی کی تصدیق سابق شاہی گھرانے نے سوشل میڈیا پر کی۔دونوں کی پہلی ملاقات 2017 میں ایک مشترکہ دوست کے گھر ہوئی تھی، بعدازاں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران دونوں کی دوستی پروان چڑھی۔

1959 میں شہزادی ایمان پہلوی کے دادا ، ایران کے سابق اور آخری بادشاہ محمد رضا نے 40 برس کی عمر میں 21 سالہ فرح دیبا سے عالیشان شادی کی تھی جس کے چرچے کئی عرصے تک زبان زدِ عام رہے۔