اوگرا نے پٹرول سستا کرنے کی سفارش کر دی

اوگرا نے پٹرول سستا کرنے کی سفارش کر دی
اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کوریلیف ملنے کا امکان، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں دو روپے تک کمی کی سفارش کر دی۔ وزیر اعظم آج سمری پر فیصلہ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات 2سے 3روپے فی لٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ اوئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے قیمتوں میں کمی کی سمری متعلقہ حکام کو بھجوا دی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن حکام نے بتایا کہ سمری میں پیٹرول 2 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے کمی کی تجویز بھجوائی گئی ہے۔پٹرولیم ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ اوگرا سمری میں پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی 15 دن کیلئے تجویز کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج شام کو ہو گا۔ کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108.35 روپے ہو جائے گی۔ ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 111.08 روپے ہو جائے گی۔دو ہفتے قبل حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کمی کی جائے گی۔