پاک بھارت ٹاکرا؛ اسٹیڈیم میں گٹکا اور پان لانے سے روکنا پولیس کیلئےبڑا چیلنج

پاک بھارت ٹاکرا؛ اسٹیڈیم میں گٹکا اور پان لانے سے روکنا پولیس کیلئےبڑا چیلنج

ایک نیوز: آئی سی سی کرکٹ مینز ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں احمد آباد کے اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیرھ بجے شروع ہو گا ۔میچ سے قبل گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے لیے گٹکے اور پان مصالحے کی پریشانی سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ کے افتتاحی میں بھی بھارتی صحافی کی جانب سے سوشل میڈیا پر مودی اسٹیڈیم میں موجود کرسیوں کی کچھ تصاویر اور ویڈیو شیئر کی گئی تھیں جس میں کرسیوں پر گندگی کے نشانات واضح تھے۔