بھارت،اودے پوراحمد آباد ریل ٹریک کو اڑا دیا گیا، 172 ٹرینیں منسوخ

rail track blast in india
کیپشن: rail track blast in india
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: بھارت میں اودے پور احمد آباد ریلوے لائن ٹریک اڑا دیا گیا، انڈین ریلوے نے 172 ٹریینیں منسوخ کردیں۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔

  رپورٹ کے مطابق 15 دن قبل راجستھان۔گجرات کو ریلوے لائن سے جوڑنے والے براڈ گیج ٹریک کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا،  جس کو  نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اسے اڑا دیا۔ دھماکے کی آواز اتنی زوردار تھی کہ اس کی آواز 3 کلومیٹر کے دائرے میں سنی گئی واقعے کے بعد ریلوے انتظامیہ سمیت اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

دوسری طرف دھماکے کے بعد انڈین ریلوے نے 172 ٹرینوں کو منسوخ کردیا یا ان کا رخ موڑ دیا ہے ۔

 منسوخ ہونے والی ٹرینوں میں مسافر، میل اور ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں۔ 147 ٹرینیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 25 ٹرینوں کو جزوی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ منسوخ شدہ، ری شیڈول اور موڑ دی گئی ٹرینوں کے بارے میں مکمل معلومات ریلوے اور IRCTC کی ویب سائٹ پر دی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔