اسکول طلبا کے لئے بری خبر

school children
کیپشن: school children
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: رواں سال گرمی کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔

 رپورٹ کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  نے 31 جولائی تک تمام بچوں کو کتابیں تقسیم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق بچوں کا سہ ماہی امتحانات دسمبر میں لیا جائے گا جبکہ سالانہ امتحانات مارچ میں منعقد ہونگے۔

جبکہ سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائےگا جس کے بعد آئندہ سال نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ 2023 سے ہوگا۔ یادرہے بیشتر پرائیوٹ سکولز نے تعلیمی ادارے  15 اگست سے کھولنے کا اعلان کررکھا ہے۔