آئی سی سی نے نئی ریکنگ جاری کردی ، بابر بدستور پہلے نمبر پر

آئی سی سی نے نئی ریکنگ جاری کردی ، بابر بدستور پہلے نمبر پرآئی سی سی نے نئی ریکنگ جاری کردی ، بابر بدستور پہلے نمبر پر
کیپشن: آئی سی سی نے نئی ریکنگ جاری کردی ، بابر بدستور پہلے نمبر پر

ایک نیوز:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے  کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بلے بازی میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔

تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کا بدستور پہلا نمبر پرہے جبکہ  بھارت کے شبمن گل دوسرے نمبر پر اور  ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجودہیں ۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ کے مطابق  افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر آگئے، بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسرے اور زمبابورے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ ون ڈے میں بولنگ رینکنگ مٰیں پاکستانی بولرز میں سے کوئی بھی ٹاپ فائیو میں جگہ نہ بناسکا ۔جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج پہلے نمبر پر، آسٹریلیا کے جوش ہیزلووڈ دوسرے جبکہ ایڈم زیمپا تیسرے نمبر پر موجودہیں ۔