جماعت اسلامی نے اپنے مطالبات تحریک انصاف کے سامنے رکھ دیئے

 جماعت اسلامی نے اپنے مطالبات تحریک انصاف کے سامنے رکھ دیئے
کیپشن: جماعت اسلامی نے اپنے مطالبات تحریک انصاف کے سامنے رکھ دیئے

ایک نیوز :حکومت سازی کیلئے تعاون کے بدلے جماعت اسلامی نے اپنے  مطالبات پی ٹی آئی کے سامنے رکھ دیئے۔
تفصیلات کےمطابق  جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی وفاق میں سپورٹ کے بدلے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اگر ساتھ چاہیے تو جماعت کے مطالبات بھی تسلیم کرو، جماعت اسلامی کی قیادت نےخیبرپختونخوا حکومت میں مختلف وزارتوں کے مشیروں کے عہدے مانگ لئے، جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ کے پی کے حکومت میں خزانہ، زراعت اور انڈسٹریز کی وزارتیں جماعت اسلامی کو دی جائیں، سینیٹ انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کو بھی منتخب کروایا جائے، پی ٹی آئی قیادت جماعت اسلامی کے مطالبات سن کر حیران ہے ، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے مطالبات کا جائزہ لیا جائے گا ۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے 4 بجے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ،اجلاس میں کور کمیٹی کے رہنما شریک ہونگے اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کیساتھ اتحاد اور دیگر امور زیر غور آئیں گے ،پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے نام پر بھی غور ہوگا۔