مریم نوازپنجاب کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ

مریم نوازپنجاب کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ
کیپشن: مریم نوازپنجاب کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ

ایک نیوز:مریم نواز پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد ہوئی ہیں ،نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کو مقررہ حدف سے زیادہ ارکانِ کی حمایت حاصل ہے ۔

تفصیلات کےمطابق  مریم نواز کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ان کی کابینہ ابتدائی طور پر کابینہ  16 ارکان پر مشتمل ہو گی، ابتدائی طور پر تعلیم ، قانون ، صحت ، اطلاعات و نشریات سمیت دیگر اہم وزارتوں کا اعلان کیا جائے گا، پنجاب کابینہ میں مسلم لیگ ن کے اتحادی ق لیگ کے وزراء بھی شامل ہوں گے ،  پیپلز پارٹی کو ابتدائی کابینہ میں شامل کرنے کے لیے بھی ن لیگ کے مذاکرات جاری ہیں، پیپلز پارٹی اور ق لیگ کو کون کونسے وزارت سونپی جائے گی حتمی فیصلہ مذاکرات کے دوسرے سیشن میں ہوگا ، پنجاب کابینہ میں ابتدائی طور پر 3 خواتین ارکان کو بھی وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا ،  مسلم لیگ ن پنجاب حکومت میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کے فارمولے پر مشاورت جاری ہے ۔