شروع سے امیر خاندان سے تعلق نہیں تھا،اکشےکمار

شروع سے امیر خاندان سے تعلق نہیں تھا،اکشےکمار
کیپشن: Akshay Kumar did not belong to a rich family from the beginning

ایک نیوز:بالی ووڈسٹارخطروں کےکھلاڑی اکشےکمارکاکہناتھاکہ شروع سے امیر خاندان سے تعلق نہیں تھا،نوجوانی میں پیسے کم ہوا کرتے تھے، اس کے باوجود خوشحال دور گزارا۔
حال ہی میں میڈیاکودیےگئےایک انٹرویومیں بالی ووڈکھلاڑی اپنی زندگی بارےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ بچپن یا نوجوانی میں پیسے کم ہوا کرتے تھے، لیکن اس کے باوجود ایک خوشحال دور گزارا، فلموں میں آنے سے قبل لمبا عرصہ دہلی میں گزارا، بعدازاں وہ ممبئی شفٹ ہوگئے۔
اکشے کمارنے کہاکہ ”چاندنی چوک میں ایک چھوٹے گھر میں ہم24 لوگ رہتے تھے، سب ایک ہی کمرے میں سوتے تھے، صبح جب ورزش کیلئے اٹھتے تو سب باہر نکلنے کیلئے ایک دوسرے کے اوپر سے کود کر گزرتے تھے“۔
اداکار نےمزیدکہاکہ ممبئی منتقل ہونے کے بعد بھی ایک چھوٹا سا گھر کرائے پر لیا جس کا وہ100 روپے کرایہ دیاکرتےتھے، 

کھلاڑی نےکہاکہ شروع سے ہی امیر خاندان سے تعلق نہیں تھا، بلکہ انہوں نے زندگی میں مشکل حالات بھی دیکھے۔
اکشےکمارنےمزیدکہاکہ ” 'خدا کی قسم اس وقت کوئی بھی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جب ہم ہنستے یا مسکراتے نہ تھے، اب ہمارے پاس پیسہ ہے لیکن پھر بھی کبھی کبھی اداس ہوجاتے ہیں، لیکن اُس وقت دکھ کی کوئی بات نہیں تھی، ہم دال چاول، زیرہ آلو، بھنڈی سب کھا کر خوش ہوجایا کرتے تھے“۔
اداکارہ نےکہاکہ ان کے خاندان میں ہر ہفتہ کو فلم دیکھنے جانے کی رسم تھی اور وہ اس دن صبح کا کھانا چھوڑ دیتے تھے تاکہ وہ فلم کے ٹکٹ کے پیسے بچا سکیں۔
اکشےکمارنے یہ انکشاف بھی کیا کہ ساتویں جماعت میں وہ فیل ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انہیں پورا سال دوبارہ پڑھنا پڑا، اداکار نے کہا فیل ہونے کے بعد والد مجھے مارنے آئے اور انہوں نے پوچھا آخر تو بننا کیا چاہتا ہے؟ جس کےجواب پرمیں نےکہاکہ ”اداکار“۔