کاہنہ،ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنیوالے3ملزم گرفتار 

کاہنہ،ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنیوالے3ملزم گرفتار 
کیپشن: Priest, 3 suspects arrested for raping a mentally challenged girl

ایک نیوز :کاہنہ پولیس نے ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنیوالے3ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ  کاجل نامی خاتون نے ذہنی معذور لڑکی آنچل کو اپنے گھر بلایا ۔لڑکی کے گھر آنے پر خاتون کے دیور نے دوستوں سے مل کر زیادتی کی جس پر لڑکی حاملہ ہو گئی ۔20 سالہ آنچل کی حالت غیر یونے پر گھر والوں کو لڑکی کے حاملہ ہونے کا علم ہوا ۔ملزمان متاثرہ لڑکی  کے اہل خانہ کو  ڈراتے دھمکاتے بھی رہے ۔ ملزمان میں خاتون ملزمہ کاجل، دیور اشفاق، دوست اظہر شامل  ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کاکہنا ہے کہ 3ملزمان کو گرفتار کرلیا،دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں بنا کر کارروائیاں جاری ہیں۔خواتین کا استحصال کرنے والے  کسی رعایت کے مستحق نہیں۔