شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی سزائےموت کو غیرقانونی قراردینےکی قراردادمنظور

شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی سزائےموت کو غیرقانونی قراردینےکی قراردادمنظور
کیپشن: شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی سزائےموت کو غیرقانونی قراردینےکی قراردادمنظور

ایک نیوز:قومی اسمبلی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

قرارداد کے متن کے مطابق صدر آصف زرداری نے شہیدذوالفقارعلی بھٹو کے سزاکیخلاف ریفرنس فائل کیا،بلاول بھٹو نے پیروی کی۔سپریم کورٹ کی رائے دینے پر  اسبملی مبارکباد دیتی ہے۔قرارداد مطالبہ کرتی ہے کہ غیر منصفانہ فیصلہ بدل دیا جائے۔ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید قرار دیا جائے۔

قراردادکے مطابق اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائے۔جمہوریت کے لیے جان قربان کرنے والے کارکنان کے لئے نشان ذوالفقار علی بھٹو ایوارڈ قائم کیا جائے۔