غزہ پراسرائیلی حملےجاری،مزید151فلسطینی شہید،انٹرنیٹ سروس معطل

غزہ پراسرائیلی حملےجاری،مزید151فلسطینی شہید،انٹرنیٹ سروس معطل
کیپشن: Israeli attacks on Gaza continue, 151 more Palestinian martyrs, internet service suspended

ویب ڈیسک:غزہ پراسرائیلی حملےجاری ہیں،جس میں مزید151مظلوم فلسطینی شہیدہوگئےجبکہ248زخمی ہوئے،بمباری کی وجہ سےانٹرنیٹ سروس بھی معطل ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق لہولہوغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ نہ رک سکا،گزشتہ24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید151 فلسطینی شہید اور248 زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت کے مطابق7 اکتوبر سےجاری اسرائیلی حملوں میں23ہزار708 فلسطینی شہید اور60 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق غزہ پٹی میں ایک بار پھر مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کر دیا گیا ، اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز معطل ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق دیر البلاح میں الاقصیٰ شہداء ہسپتال کے ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن کی کمی کی وجہ سے ہسپتال جلد بند ہو جائے گا۔جنریٹر مکمل طور پر بند ہونے کی صورت میں بچوں اور مریضوں کی موت کا خطرہ ہے۔
دوسری جانب گزشتہ24گھنٹوں میں غزہ پٹی میں15 اسرائیلی اہلکار زخمی ہوئے،7 اکتوبر سےاب تک 580 فوجی ہلاک اور 2 ہزار 511 زخمی ہوئے۔
ادھر اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کو قرار دے دیا۔

جنوبی افریقا نے اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کرکے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں کیس دائر کیا ہوا ہے۔