تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا اتحاد

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا اتحاد
کیپشن: تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا اتحاد

ایک نیوز : جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کو حکومت سازی کیلئے اتحاد کا گرین سگنل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، تحریک انصا ف کے چیئر مین  بیرسٹر گوہر، خیبر پختونخوا میں وزارت اعلیٰ کے امیدوار علی امین گنڈا پور کی جانب سے رابطہ کیا گیا۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ آزاد امیدواروں کے تحفظ کیلئے اگر پی ٹی آئی کو جماعت اسلامی کی ضرورت پڑی تو ہم ویلکم کہیں گے۔ بطور سیاسی جماعت ہم اوپن ہیں اور ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں۔

 لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے کیا چاہتے ہیں ابھی ان کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا، ہم پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔