ہم چھوٹی پارٹیوں کو ساتھ ملا کر حکومت بنائیں گے ،چیئر مین تحریک انصاف

ہم چھوٹی پارٹیوں کو ساتھ ملا کر حکومت بنائیں گے ،چیئر مین تحریک انصاف
کیپشن: ہم چھوٹی پارٹیوں کو ساتھ ملا کر حکومت بنائیں گے ،چیئر مین تحریک انصاف

ایک نیوز :چیئر مین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم چھوٹی پارٹیوں کو ساتھ ملاکر حکومت بنائیں گے ،عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا جو چوری کیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسلام آباد کی تینوں سیٹوں پر ہم جیت چکے ہیں ،چھوٹی جماعتوں سے ملکر حکومت بنائیں گے ،وزیراعظم ،اسپیکر قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی اسپیکر کے نام بھی جلد فائنل ہوجائیں گے    ۔

ان کا کہناتھا کہ سیاسی فیصلوں سے متعلق  بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی ہے، سیاسی معاملات پر بھرپور گفتگو ہوئی، قوم جاگ چکی ہے، بہت بڑا مینڈیٹ دیا ہے، اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے، جن جماعتوں سے اتحاد کے لیے مذاکرات کرنے ہیں ان کے نام جلد سامنے لائیں گے، ہم نے فری اینڈ فئیر انتخابات کے لیے کوششیں کی پہلے ہمارے امیدواروں کے خلاف کریک ڈاون ہوا 5 دنوں کے اندر تین سزائیں دی گئیں ،پیغام دیا گیا کہ خان صاحب لمبے عرصے کے لیے جیل جاچکے ہیں آپ کسی اور طرف ووٹ دیں ،ہماری جماعت نے نشان کے بغیر، لیڈر شپ جیلوں میں ہونے کے باوجود بہت بڑا مینڈیٹ دیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ اسلام آباد کی تین سیٹیں جیت چکے ہیں بلوچستان میں 4 سیٹیں جیتی ہیں پنجاب میں 115 سیٹیں جیت چکے ہیں سندھ میں 16 اور کے پی کے میں 44 سیٹیں جیتیں ہیں، عوام کے ووٹ کا احترام کیا جائے، پریزائیڈنگ آفیسر نے فارم 45 بنائے ،عوام کے ووٹ کی گنتی کریں جو نتائج ہیں تسلیم کریں گے ،سپریم کورٹ سے گزارش کرتے ہیں کہ جلد سے جلد اس پر فیصلہ کرے اب اس مینڈیٹ کے ساتھ چلتے ہوئے ہم اپنی حکومت بنانے کی کوشش کریں گے کے پی کے میں سی ایم کے لیے علی امین گنڈا پور کو نامزد کیا گیا ، وزیراعظم کے لیے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا ، اسمبلی کا سیشن ہونے کے لیے 21 دن ہوتے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ انٹراپارٹی انتخابات بہت جلد ہوں گے،  99 فیصد ہمارے امیدوار ہمارے ساتھ ہیں ہمارے لوگوں کو 20 سے 25 کروڑ روپے آفر دی جارہی ہے، ہم نے اسی لیے کہا تھا کہ بلے کے علاوہ الیکشن نہ کرائیں یہ پارٹی سپورٹیڈ امیدوار ہیں ان کی خرید و فروخت خلاف آئین ہے۔