پاکستان کو خوشحال بنائیں گے ، شہبازشریف کی نو منتخب ارکان سے ملاقات

پاکستان کو خوشحال بنائیں گے ، شہبازشریف کی نو منتخب ارکان سے ملاقات
کیپشن: پاکستان کو خوشحال بنائیں گے ، شہبازشریف کی نو منتخب ارکان سے ملاقات

ایک نیوز:سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے نومنتخب ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ۔اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ ہم پاکستان کو خوشحال بنائیں گے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق   ‏پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 49 سیالکوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار رانا فیاض نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ،رانا فیاض نے قائد مسلم لیگ ن  نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ،نومنتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادر نے  بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سے ملاقات کی ،وسیم قادر پہلے ہی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

 شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے پر رانا فیاض اور وسیم قادر کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا، انہوں نےکہا کہ  ہم سب پاکستان کو خوشحال بنائیں گے اور عوام کی زندگیوں میں آسانی لائیں گے،  پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور قومی تعاون کی سوچ سے ہو سکتا ہے۔

 رانا فیاض اور وسیم قادر نے ملک وقوم کے لئے قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان اور عوام کے مفاد میں مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوئے ہیں۔